Live Updates

وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی کی گاڑی خود ڈرائیو کی

اتوار 17 فروری 2019 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی کی گاڑی خود ڈرائیو کی۔ اتوار کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نورخان بیس پر اترے تو وزیراعظم عمران خان نے آگے بڑھ کر خود ان کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں رہنمائوں کے مابین لائونج میں مختصر ملاقات ہوئی جس کے بعد سعودی ولی عہد وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ایئر پورٹ سے وزیراعظم ہائوس کے لئے روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کی گاڑی خود ڈرائیو کی۔ شہزادہ سلمان ان کے برابر والی نشست پر تشریف فرما رہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات