کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کا صحافی ثمر عباس پر تشدد کی مذمت

اتوار 17 فروری 2019 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2019ء) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے گلستان جوہر میں انسپکٹر ندیم چنڑ کے بیٹے شہزاد چنڑ کی جانب سے ٹوئنٹی فور نیوز کے نمائندے ثمر عباس پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سندھ اور آء جی سندھ سے ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کے یو جے کے صدر طارق ابوالحسن ، سیکریٹری حامدالرحمان اور مجلس عاملہ نے اتوار کو جاری بیان میں کہا ہے کہ صحافی پر تشدد کا واقعہ نا قابل برداشت ہے ، پولیس ملوث ملزم کیخلاف کارروای کریں بصورت دیگر صحافی احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ صحافی کو ابتداء طبی امداد کے لئے پہلے دارالصحت اور بعد ازاں جناح اسپتال ایمرجنسی منتقل کردیا گیا۔#