Live Updates

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے سامنے اہم مطالبات رکھ کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے

عمران خان نے ہمارے ووٹ کا حق ادا کر دیا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر فخر ہے، وزیراعظم عمران خان کے انداز نے مخالفین کے بھی دل جیت لیے، ٹویٹر صارفین کے جذباتی تبصرے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 فروری 2019 10:34

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے سامنے اہم مطالبات رکھ کر پاکستانیوں کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2019ء) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی گذشتہ روز پاکستان آمد ہوئی۔معزز مہمان محمد بن سلمان کا ملکی سرزمین پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔گذشتہ شب وزیراعظم ہاؤس میں عشائیے کی تقریب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خطاب بھی کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی طور پر محمد بن سلمان سے درخواست کی۔

عمران خان نے عشائیے کے دوران خصوصی طور پر کھڑے ہو کر کہا کہ سعودی ولی عہد میں آپ سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں حاجیوں کیلئے خصوصی درخواست کی کہ سعودی عرب پاکستانی حجاج کو امیگریشن کی سہولت فراہم کرے۔ 25 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سارے پاکستانی میرے دل کے قریب ہیں۔ ان سے اچھا رویہ اختیار کیا جائے۔ وزیراعظم نے ایک اور درخواست کی کہ 3 ہزار پاکستانی جو اپنا گھربار چھوڑ کر سعودی عرب گئے۔

وہ معمولی جرائم میں جیلوں میں قید ہیں۔ میری درخواست ہے کہ ان کو رہا کیا جائے۔ جس پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان کو انکارنہیں کرسکتے، وزیراعظم آپ مجھے سعودی عرب میں اپنا پاکستانی سفیر سمجھیں۔وزیراعظم عمران خان نے جس طرح پاکستانیوں کے اہم مطالبات سعودی ولی عہد کے سامنے رکھے تو اس انداز نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے جس کا اظہار صارفین نے ٹویٹر پر بھی کیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے ہم لوگوں کو عمران خان کو ووٹ دینے کے لیے رضا مند کر رہے تھے اب دیکھو وہ غریب لوگوں کے لیے کھڑا ہے اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے
 
 
ایک صارف نے کہا کہ ہمیں اپنے لیڈر پر فخر ہے
 
 ایک صارف نے کہا کہ عمران خان کے اس انداز نے ہمارے دل پگھلا دئیے ہیں ہمیں عمران خان پر فخر ہے
 
ایک بھارتی صارف نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستانی وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے سامنے 2 نقطے اٹھائے۔

تمام پاکستانیوں کو فخر ہونا چاہئیے جس کے بعد انہوں نے تمسخرانہ انداز بھی اپنایا جس پر پاکستانی صارف نے کہا کہ غور سے سننے کا شکریہ
 
ایک صارف نے کہا کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد کے سامنے مزدوروں اور پاکستانی حاجیوں کی بات کر کے ہمارے دل جیت لیے 
 
کچھ صارفین تو بار بار عمران خان کی تقریر سنتے رہے
 
 ایک صارف نے کچھ یہوں اظہار خیال کیا
 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات