Live Updates

سعودی عرب اور پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات خطے کے لیے اہم ہیں.سعودی وزیرتجارت

سعودی عرب، پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے. رزاق داﺅد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 فروری 2019 12:19

سعودی عرب اور پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات خطے کے لیے اہم ہیں.سعودی وزیرتجارت
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 فروری۔2019ء) وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہاہے کہ سعودی عرب، پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے. اسلام آباد میں پاک سعودی بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری انتہائی اہمیت کی حامل ہے. انہوں نے پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی تعلقات ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں.

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، پاکستان کی ترقی کے سفر میں شریک ہے.

(جاری ہے)

اس موقع پر سعودی وزیر تجارت ماجد بن عبداللہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات خطے کے لیے اہم ہیں. اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دورے میں پاکستان کے ساتھ مختلف مسائل اور چیلنجز پر بات ہوئی، سعودی عرب اور پاکستان درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹ سکتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ باہمی روابط سے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا‘مخلصانہ تعلقات پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں. سعودی وزیرتجارت نے کہا کہ پاکستان کادورہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستان سے تعلقات ایک نئی جہت کو پہنچ رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہاہے، جی سی سی کے آزادتجارتی معاہدے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں.

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات مزید مضبوط ہو گئے ہیں اور پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، سرمایہ کاری پیٹرولیم، توانائی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں آرہی ہے اور پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو کاروبار کے یکساں مواقع فراہم کرےگا. ماجد القصبی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعے موجود ہیں، صرف ان کی تشہیر کرنا ہے‘پاکستان اور سعودی عرب میں برادرانہ تعلقات ہیں مگر تجارت کا حجم کچھ خاص نہیں ہے، تجارت کے حجم کو بڑھانا ہے جو باہمی مذاکرات سے ممکن ہے.

ماجد القصبی نے کہا کہ دورے میں پاکستان سے مختلف مسائل اورچیلنجزپربات ہوئی ، دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں، سعودی عرب اورپاکستان کے تذویراتی تعلقات خطے کے لیے اہم ہیں.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات