چیئرمین سینیٹ کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد سے ملاقات

شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے گولڈ پلیٹڈ گن اور پینسل سے بنے پوٹریٹ کے تخائف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 فروری 2019 12:28

چیئرمین سینیٹ کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد سے ملاقات
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 فروری۔2019ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پارلیمانی وفد کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران انہیں گولڈ پلیٹڈ گن اور پینسل سے بنے پوٹریٹ کا تحفہ پیش کیا ہے. چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد سے ملاقات کی. رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ ملاقات کے موقع پر سعودی ولی عہد کو ان کا پینسل سے بنا ہوا پوٹریٹ پیش کریں گے.

یہ پوٹریٹ معروف مصور وقاص شائق نے پینسل کی مدد سے تیار کیا ہے. اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ خصوصی طور پر تیار کروائی گئی گولڈ پلیٹڈ گن بھی سعودی ولی عہد کو تحفے میں پیش کریں گے.

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 11 رکنی پارلیمانی وفد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کرے گا، جس کی سربراہی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے. پارلیمانی وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان، عامر ڈوگر، سینٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق اور مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر مشاہد اللہ خان، سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز، پارلیمانی لیڈر اعظم سواتی، سینیٹ میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمٰن اور فاٹا سے پارلیمانی لیڈر اورنگزیب اورکزئی بھی شامل ہوں گے.خیال رہے کہ 11 رکنی پارلیمانی وفد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کرے گا، جس کی سربراہی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے.

پارلیمانی وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان، عامر ڈوگر، سینٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق اور مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر مشاہد اللہ خان، سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز، پارلیمانی لیڈر اعظم سواتی، سینیٹ میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمٰن اور فاٹا سے پارلیمانی لیڈر اورنگزیب اورکزئی بھی شامل ہوں گے.