Live Updates

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے مثبت نتائج آںا شروع

عازمین حج کی امیگریشن اب پاکستان میں ہو گی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست مان لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 فروری 2019 12:35

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے مثبت نتائج آںا شروع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2019ء) : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ سرکاری دورے پرپاکستان میں موجود ہیں جہاں آج اسلام آباد میں وہ مصروف ترین دن گزاریں گے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمانکی گذشتہ روز پاکستان آمد ہوئی۔معزز مہمان محمد بن سلمان کا ملکی سرزمین پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان یقینی طور پر ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

اور اب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی عازمین حج کو سعودی عرب میں سفری اور رہائشی سہولیات کے حوالے سے بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے درخواست کی تھی۔اور اب سعودی ولی عہد نے پاکستان کا مان رکھ لیا ہے۔

(جاری ہے)

اور اب سعودی ولی عہد نے عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہونے کی وزیراعظم عمران خان کی درخواست مان لی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی امیگریشن اب پاکستان میں ہی ہو گی۔ کراچی میں 29ہزار عازمین حج کی امیگریشن ہو گی جب کہ اسلام آباد اور لاہور سے متعلق بات چیت چل رہی ہے۔ اس کے علاوہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2 ہزار 107 پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا۔واضح رہے گذشتہ شب عمران خان نے عشائیے کے دوران خصوصی طور پر کھڑے ہو کر کہا کہ سعودی ولی عہد میں آپ سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں حاجیوں کیلئے خصوصی درخواست کی کہ سعودی عرب پاکستانی حجاج کو امیگریشن کی سہولت فراہم کرے۔

25 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ یہ سارے پاکستانی میرے دل کے قریب ہیں۔ ان سے اچھا رویہ اختیار کیا جائے۔ وزیراعظم نے ایک اور درخواست کی کہ 3 ہزار پاکستانی جو اپنا گھربار چھوڑ کرسعودی عرب گئے۔ وہ معمولی جرائم میں جیلوں میں قید ہیں۔ میری درخواست ہے کہ ان کو رہا کیا جائے۔ جس پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان کو انکارنہیں کرسکتے، وزیراعظم آپ مجھے سعودی عرب میں اپنا پاکستانی سفیر سمجھیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات