دُبئی: پاکستانی نوجوان کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر فلپائنی نے خود کُشی کر لی

ملزم نے اُس سے رازداری قائم رکھنے کے بدلے سمارٹ فون کا مطالبہ کیا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 18 فروری 2019 12:36

دُبئی: پاکستانی نوجوان کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر فلپائنی نے خود کُشی ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری 2019ء ) عدالت نے ایک پاکستانی شخص کو اپنے ساتھی ملازم کو بلیک میل کر کے اُسے خود کُشی کرنے پرمجبور کرنے کے جُرم میں چھ ماہ قید کی سزا سُنا دی۔ ملزم کو سزا کی مُدت پُوری ہوتے ہی مملکت سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق خود کُشی کا یہ واقعہ جُون 2017ء کو القُصیص کے علاقے میں پیش آیا تھا۔ فلپائنی نوجوان اپنی رہائش گاہ پر مُردہ حالت میں پایا گیا تھا جبکہ اُس کے پاس ایک رُقعہ بھی لکھا ہوا تھا جس میں اُس نے اپنی موت کا ذمہ دار اپنے ساتھی پاکستانی ملازم کو ٹھہرایا تھا۔

پولیس کے مطابق فلپائنی نوجوان نے خود کو باتھ رُوم کی سیلنگ سے لٹکا کر خود کُشی کی تھی۔ ملزم نے رُقعے میں اپنی موت کے ذمہ دار شخص کے نام کا ابتدائی حرف تحریر کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

اور یہ مطالبہ کیا تھا کہ اُسے بلیک میلنگ کر کے خود کُشی پر مجبور کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ پولیس نے خود کُشی کرنے والے کے موبائل فون میں موجود کانٹیکٹ نمبر چیک کیے گئے تو اُس میں ملزم کا نام بھی موجود تھا۔

ملزم نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اُس کے پاس فلپائنی نوجوان کی برہنہ حالت والی تصاویر موجود تھیں جو اُس کے ایک دوست نے بھیجی تھیں، جس کے فلپائنی کے ساتھ جسمانی تعلقات تھے۔ یہ تصویریں دیکھ کر اُس نے فلپائنی نوجوان سے سمارٹ فون کا تقاضا کیا اور دھمکی دی کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں وہ اُس کی تصویریں وائرل کر دے گا۔ ملزم کو اس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :