مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں تین نوجوان شہید کردیئے

حملے میں ایک افسر سمیت پانچ بھارتی فوجی ہلاک

پیر 18 فروری 2019 13:11

مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں تین نوجوان شہید کردیئے
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران پیر کے روز ضلع پلوامہ میں تین کشمیریوں کوشہید کردیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 46سالہ مشتاق احمدسمیت کشمیریوں کو بھارتی فوج کی 55راشٹریہ رائفلز ، پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے ضلع کے علاقے پنگلنہ میںمحاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔

(جاری ہے)

جنوبی کشمیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس امت کمار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آپریشن کے دوران مارے گئے نوجوانوں میں دو عسکریت پسند ہیں اور وہ فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران مارے گئے ۔اس سے پہلے اسی علاقے میں بھارت کے سرکاری ذرائع کے مطابق ایک حملے میں ایک افسر سمیت بھارتی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیاتھا۔ ہلاک ہونے والے چاراہلکاروں کی شناخت میجر ڈی ایس دوندیال ، ہیڈ کانسٹبل سیوا رام ، سپاہی اجے کمار اور سپاہی ہری سنگھ کے طورپر ہوئی ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔