فلم کا سکرپٹ مضبوط ہونا کامیابی کی دلیل ہے،باؤ اصغرعلی

شوبزانڈسٹری میں ذہین اور تجربہ کار ہدایتکارں کی کمی نہیں، بعض لوگ تخلیقی کام بھی کر رہے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 فروری 2019 12:45

فلم کا سکرپٹ مضبوط ہونا کامیابی کی دلیل ہے،باؤ اصغرعلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2019ء) پاکستانی فلموں میں کہانیوں، تکنیکی آلات اور مہارت کا فقدان ہے۔ پاکستانی تکنیک کاروں اور فلمسازوں کو مختلف موضوعات کو اپنی فلموں کا حصہ بنانا چاہیے۔ان خیالات کا اظہارپاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف پروڈیوسر،رائٹروباؤپروڈکشن کے روح رواں باؤ اصغرعلی نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بعض بڑے بجٹ کی فلمیں بھی بنائی گئیں لیکن سرمایہ کاری کے باوجود ان میں خامیاں نظر آئیں۔

فلمیں کہانی کے علاوہ تکنیکی طور پر بہت کمزور نظر آئیں۔باؤ اصغرعلی نے کہا کہ بیرون ملک سے تکنیکی آلات منگوانے چاہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ذہین اور تجربہ کار ہدایتکارں کی کمی نہیں ہے۔ معیاری فلم بنانے کے لئے ٹیم ورک کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اگر فنکاروں کی طرف دیکھا جائے تو ہمارا ملک ٹیلنٹ سے بھرا پڑا ہے۔ خوبرو اور باصلاحیت فنکاروں کی فراوانی ہے۔

تاہم ان کی صلاحیتوں کو وہی ہدایتکار صحیح معنوں میں اجاگر کر سکتاہے جو خود سوجھ بوجھ رکھتا ہو۔باؤ اصغرعلی نے مزیدکہا کہ میرے خیال کے مطابق فلم کا سکرپٹ مضبوط ہونا کامیابی کی دلیل ہے۔ جب تک کہانی میں جان نہیں ہو گی اس وقت تک شائقین کو فلمی سکرین کی طرف متوجہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بعض لوگ تخلیقی کام بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :