حسد ایک ایسا روگ ہے جو فنی صلاحیتوں کو ختم کر دیتا ہے،وفا چودھری

شوبز کی دنیا میں اپنی ایسی شناخت بنانے کی خواہش مند ہوں کہ لوگ مجھے مدتوں فراموش نہ کرسکیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 فروری 2019 12:45

حسد ایک ایسا روگ ہے جو فنی صلاحیتوں کو ختم کر دیتا ہے،وفا چودھری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،باؤ اصغر) سٹیج کی معروف اداکارہ وفا چودھری کا کہنا ہے کہ شوبز میں ہمیشہ کچھ منفرد کرکے دکھانے کی کوشش کی ہے جس کی بدولت آج شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہوں، میرا موجودہ مقام پرستاروں کی محبت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے ،انہو ں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں اپنی ایسی شناخت بنانے کی خواہش مند ہوں کہ لوگ مجھے مدتوں فراموش نہ کرسکیں اور اس کیلئے میری جدو جہد کا سفر جاری ہے، ،ایک سوال کے جواب میں وفا چودھری نے کہا کہ حسد ایک ایسا روگ ہے جو فنی صلاحیتوں کو ختم کر دیتا ہے ،میر ادوسروں سے حسد کرنے والوں کو مشورہ ہے کہ حسد کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں ،محنت اور لگن سے کام کرنے سے ہر کامیابی مل جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :