پنجاب اسمبلی کا اجلاس پرسوں طلب ،

سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کیلئے تیاریاں شروع حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد کے دورہ پر خیر مقدمی قرارداد منظور کرائے جانے کا امکان

پیر 18 فروری 2019 13:17

پنجاب اسمبلی کا اجلاس پرسوں طلب ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پنجاب اسمبلی کا 7واں سیشن پرسوں ( بدھ) صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کر لیا ۔ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سپیکر کی جانب سے نیب میں گرفتار عبد العلیم خان اور خواجہ سلمان رفیق کی اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آڈر جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پر خیر مقدمی قرارداد منظور کرانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔