Live Updates

آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کیس:شہبازشریف پر فرد جرم عائد

ابتدائی سماعت کے بعد سابق وزیراعلی سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 فروری 2019 13:03

آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کیس:شہبازشریف پر فرد جرم عائد
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 فروری۔2019ء) لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکیم کیس میں مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے. لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ہاﺅسنگ کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پیش ہوئے.

دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے پی ایل ڈی سی کے سابق سی ای او کی جانب سے دیے گئے ریکارڈ کو ریفرنس کا حصہ نہیں بنایا گیا.

(جاری ہے)

عدالت نے ان سے استفسار کیا کہ اس کا تعین کون کرے گا کہ ریکارڈ کو ریفرنس کا حصہ نہیں بنایا گیا جس پر شہباز شریف کے وکیل نے جواب دیا کہ اسرار سعید، عارف مجید بٹ، اکبر اور کاشف کے بیانات کو بھی ریفرنس میں شامل نہیں کیا گیا.

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضمنی ریفرنس میں شہباز شریف کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، ہمیں فراہم کیے گئے ریفرنس کے 18 والیمز میں ریکارڈ موجود نہیں ہے. عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکینڈل میں فرد جرم عائد کی. اس موقع پر احتساب عدالت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، عدالت کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور غیر متعلقہ افراد کو عدالت میں آنے سے روک دیا گیا تھا.

واضح رہے کہ نیب آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکیم، صاف پانی کیس اور اربوں روپے کے گھپلوں کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر افراد نامزد ہیں. عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکینڈل میں فرد جرم عائد کی.            
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات