Live Updates

سعودی حکومت کا ایک اور بڑا اعلان ،ولی عہد کا سعودی جیلوں میں قید 2107 پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم

وزیراعظم عمران خان نے عشائیے پر ولی عہد کو سعودی عرب میں قید قیدیوں کے بارے میں درخواست کی تھی یہ ہمارے لئے بہت بڑی خبر ہے بہت سے پاکستانی خاندان جو عرصہ دراز سے درخواست کر رہے تھے ان کی سنی گئی ہے، شاہ محمود قریشی

پیر 18 فروری 2019 13:51

سعودی حکومت کا ایک اور بڑا اعلان ،ولی عہد کا سعودی جیلوں میں قید 2107 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی جیلوں میں قید 2107 پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔ پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی جیلوں میں قید 2107 پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات عشائیے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب میں قید قیدیوں کے بارے میں درخواست کی تھی۔دوسری جان بوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم بے حد شکر گزار ہیں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے جنہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی درخواست پر فی الفور سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ہمارے لئے بہت بڑی خبر ہے بہت سے پاکستانی خاندان جو عرصہ دراز سے درخواست کر رہے تھے آج ان کی سنی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں اپنی طرف سے پاکستان کی قوم کی طرف سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،اس خبر سگالی اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات