وزیرپٹرولیم غلام سرور خان کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ،

اہم معاملات پر تبادلہ خیال سعودی حکومت کیساتھ معاہدوں کے تحت پاکستان کو تیل برآمد کرنے پر 1.2 ارب ڈالر کی بچت ہو گی، غلام سرور خان سعودی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہوگا ، ملاقات میں بات چیت

پیر 18 فروری 2019 13:58

وزیرپٹرولیم غلام سرور خان کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہاہے کہ سعودی حکومت کیساتھ معاہدوں کے تحت پاکستان کو تیل برآمد کرنے پر 1.2 ارب ڈالر کی بچت ہو گی۔وہ پیر کو سعودی ہم منصب سے ملاقات کے دور ان بات چیت کررہے تھے ۔خالد الفلیح،سعودع وزیر توانای ،سعودی وفد کی سربراہی کر رہے تھے۔دونوں وزراء نے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی وفد میں پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے ڈاکٹر تنویر قریشی،ایڈیشنل سیکرٹری،توقیر حسین،جواینٹ سیکرٹری،جہانگیر علی شاہ،ایم ڈی ،پی ایس او شامل تھے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔پاکستان میں اقتصادی استحکام کی وجہ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔اس موقع پر جمیل سلیم،ڈی جی آیل،محمد اقبال،ڈی جی منرل اور بابر مجید،ڈایریکٹر ریفاینری بھی موجود تھے۔