وزیر اعظم کے احکامات کی تکمیل میں متروکہ وقف املاک بورڈ کا تین سالہ سپیشل فورنزک آڈٹ شروع کر دیا گیا

پیر 18 فروری 2019 13:58

وزیر اعظم کے احکامات کی تکمیل میں متروکہ وقف املاک بورڈ کا تین سالہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) وزیر اعظم کے احکامات کی تکمیل میں متروکہ وقف املاک بورڈ کا تین سالہ سپیشل فورنزک آڈٹ شروع کر دیا گیا ۔ذرائع ایڈمن کے مطابق آڈٹ ٹیم نے 3مختلف حوالوں وقف املاک ، ان کی لیزنگ کے طریقہ کار، کورٹ کیسز اورلیز کی مد میں بقایا جات کی بابت 29نکات پر مبنی فورنزک آڈٹ کریگی۔ذرائع کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کا سال2016سی2018 تک کا تین سالہ سپیشل فورنزک آڈٹ کرنے کے لئے ٹیم نے ہیڈ آفس کا مسکن بنا لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ایڈمن کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ایسٹرن زون، گوجرانوالہ زون،ننکانہ زون ننکانہ صاحب، ویسٹرن زون فیصل آباد، ناردرن زون راولپنڈی کو ریکارڈ کی فراہمی کا حکم جاری کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے سنٹرل زون ملتان،اور سائوتھرن زون کراچی میں تعینات ایڈمنسٹریٹرز کو بھی ریکارڈ کی فراہمی کے احکامات جاری کئے گئے ۔سابق چیئر مین صدیق الفاروق کے دور میں قواعد کے برعکس ایک ماہ میں دو دو بار بورڈ میٹنگز بلانے اور ان پر اٹھنے والے اخراجات پر آڈٹ اعتراض سامنے آ گیا۔