بورڈ آف گور نرز کیخلاف پمز ملازمین کی کام چھوڑ کر ہڑتال ،

ایڈمن بلاک سے ایم سی ایچ تک احتجاجی واک تین دن تک مطالبات نہ مانے گئے تو پمز کو بند کردیں گے،پمز کی نجکاری نہیں ہونے دینگے، ڈاکٹر اسفند یار

پیر 18 فروری 2019 13:58

بورڈ آف گور نرز کیخلاف پمز ملازمین کی کام چھوڑ کر ہڑتال ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) بورڈ آف گور نرز کے خلاف پمز ملازمین نے کام چھوڑ کر ہڑتال شروع کر دی ،ایڈمن بلاک سے ایم سی ایچ تک احتجاجی واک کیا ۔پیر کو بورڈ اف گورنرز کے خلاف پمز ملازمین نے احتجاجاً کام چھوڑ کر ہڑتال شروع کر دی۔ ملازمین وی سی افس کے سامنے جمع ہو کر انتظامیہ کہ خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

اس موقع پر ڈاکٹراسفندیار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پمز 4ہزار ملازمین کا گھر ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ ہم سب کا مسئلہ ہے،ڈاکٹرز اور پروفیسرز بھی ہمارے احتجاج کا ساتھ دیں۔ انہوکںن ے کہاکہ تین دن تک مطالبات نہ مانے گئے تو پمز کو بند کردیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم پمز کی نجکاری نہیں ہونے دینگے۔اسفند یار نے کہا کہ چند دن میں بھرپور احتجاج کا لائحہ عمل دیں گے۔انہوںن ے کہا کہ پریس کلب تک ریلی، سڑکیں بلاک اور کام چھوڑ ہڑتال کا آپشن موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ دوران احتجاج آپریشن تھیٹر اور وارڈز بند نہیں ہونگی۔ انہوںنے کہاکہ اگر کوئی ملازم احتجاج کی بجائے کام پر نظر آیا تو نقصان کا ذمہ دار خود ہوگا۔

متعلقہ عنوان :