اشتہارات کا غیر قانونی ٹھیکہ کیس ، یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ،

جج کی رخصت کے باعث کارروائی کے بغیر سماعت ملتوی

پیر 18 فروری 2019 13:58

اشتہارات کا غیر قانونی ٹھیکہ کیس ، یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) احتساب عدالت میں اشتہارات کا غیر قانونی ٹھیکہ سے متعلق کیس کی سماعت بغیر کاررائی کے ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

پیر کو جج ارشد ملک رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی ۔یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت میں پیش ہوئے تاہم کیس کی سماعت بغیر کارروائی 11 مارچ تک ملتوی کر دی گئی جس کے بعد یوسف رضا گیلانی واپس چلے گئے ۔