امریکا کا یمن میں سعودی اتحاد کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

اصل ہدف القاعدہ اور داعش ہیں ان کے خلاف اتحادی ممالک کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی. جنرل ڈیوڈ ہل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 فروری 2019 13:51

امریکا کا یمن میں سعودی اتحاد کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 فروری۔2019ء) امریکی سینٹرل کمان کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ امریکا یمن میں انتہا پسندوں کے خلاف جاری عرب اتحاد کی کارروائیوں کی حمایت جاری رکھے گا. تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹرل کمان کے ڈپٹی ڈائریکٹر میجر جنرل ڈیوڈ سی ہل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا یمن میں امن و امان کی بحالی اور حوثیوں اور القاعدہ کے خلاف جاری جنگ میں سعودی عرب کی پر ممکن معاونت کرے گا.

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں ملٹری ایگزبیشن میں میجر جنرل ڈیوڈ سی ہل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں آئینی حکومت کے خلاف مسلح کارروائیاں کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کیلئے خصوصی تعاون جاری رہے گا. امریکی سینٹرل کمانڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ امریکا کا اصل ہدف القاعدہ اور داعش ہیں اور ان کے خلاف اپنے اتحادی ممالک کو تمام وسائل و ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی.

جنرل ڈیوڈ ہل نے کہا کہ مجھے یقین ہے شام میں داعش کی خلافت کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے، اس لیے گزشتہ برس دسمبر میں امریکی صدر ٹرمپ نے شام سے 2000 امریکی افواج کے انخلاءکا اعلان کیا تھا. خیال رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی یمن میں آئینی حکومت کے خلاف برسرپیکار ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوﺅں کے خلاف جنگ جاری ہے جس کے لیے امریکا سعودی اتحاد کی مسلسل امداد کررہا ہے.

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ امریکا کا اصل ہدف القاعدہ اور داعش ہیں اور ان کے خلاف اپنے اتحادی ممالک کو تمام وسائل و ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی. جنرل ڈیوڈ ہل نے کہا کہ مجھے یقین ہے شام میں داعش کی خلافت کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے، اس لیے گزشتہ برس دسمبر میں امریکی صدر ٹرمپ نے شام سے 2000 امریکی افواج کے انخلاءکا اعلان کیا تھا. خیال رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی یمن میں آئینی حکومت کے خلاف برسرپیکار ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوﺅں کے خلاف جنگ جاری ہے جس کے لیے امریکا سعودی اتحاد کی مسلسل امداد کررہا ہے.