مظفرآباد‘سیاحت کے فروغ کے حوالے سے آل کشمیر ٹو ر اپریٹرکا میٹ اپ کی تقریب کا انعقاد ‘ ٹور اپریٹر کی بھرپور شرکت

پیر 18 فروری 2019 14:25

مظفرآباد‘سیاحت کے فروغ کے حوالے سے آل کشمیر ٹو ر اپریٹرکا میٹ اپ ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) سیاحت کے فروغ کے حوالے سے آل کشمیر ٹو ر اپریٹرکا میٹ اپ کی تقریب کا انعقاد تقریب میں آزاد کشمیر بھر سے ٹور اپریٹر نے شرکت کی اور مسقتبل میں سیاحت کے فروغ کے لیے اپنی تجاویزیں پیش کی۔ میٹ اپ میں آل کشمیر ٹور اپریٹر کی ایسوی ایشن کا قیام بھی عمل میں لا یا گیا۔آل کشمیر ٹور اپریٹر ایسوی ایشن مرکزی باڈی میں ثاقب شفیق،خواجہ ریاض،ایم ڈی مغل،شیخ عمر نزیر،احسن اعوان،عثمان پیرزادہ منتخب کیے گے ۔

نو منتخب باڈی نے کہا کہ جلد سے جلد ٹور کمپنیوں کو رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کی گئی مستقبل میں سیاحت کا کام کرنے والوں کو اس سے آسانیاں پیدا ہو نگی محکمہ سیاحت سے مل کر ٹو ر اپریٹر ،ہوٹل ریسٹورنٹ،ٹریول ایجنسی،ٹور گائیڈ کو تربیت دی جا ئے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار آل کشمیر ٹو ر اپریٹر میٹ اپ میں ثاقب شفیق،ریاض خواجہ،آصف ربانی،ایم ڈی مغل،احسن اعوان،فہمیدہ فرید خان ،راجہ مدثر ،شیخ عمر ،خالد مشتاق ،خرم شاہ،خواجہ ریاض،عدنان احمد،نعمان خواجہ،راجہ وقار نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے مقامی ہوٹل میں سیا حت کے فروغ کے لیے آل کشمیر ٹو ر اپریٹر ایسوی ایشن بنا ئی گئی جس کے قیا م کا بنیادی مقصد پاکستان و آزاد کشمیر کی سیاحت کا فروغ ہے ۔کشمیر دنیا کی حسین جنت ہے اس جنت کو لوگوں تک رسائی آسانی بنانا ہے تاکہ ہر کو ئی یہاں کا وزٹ کرے اور خدا کی تخلیق کی ہو ئی قدرتی حسین و جمیل وادیوں کوہساروں آبشاروں کا نظارہ کر سکیں۔

کشمیر بھر سے ٹور اپریٹر ز نے شرکت کی مستقبل میں محکمہ سیاحت ٹورزم سمارٹ کارڈ سلوشن اجراء کر رہا ہے جس سے سیا ح حضرات کو صرف ایک جگہ پر ہی انٹری کروانی ہو گئی وہ ہر جگہ سمارٹ کارڈ دکھا کر کشمیر میں جا سکتا ہے اس میں تمام تر ریکارڈ انٹری پوائنٹ پر درج ہو گا ۔حج کوٹہ سسٹم بھی آزاد کشمیر کی رجسٹرڈ کمپنی کو دیا جا ئے گا۔بہترین کام کرنے والے ٹور اپریٹر کو سالانہ ایوارڈ بھی دیا جا ئے گا۔کشمیر میں ایسی جگہ جہاں ابھی تک دنیا کی نظر سے اوجھل ہیں ان کو بھی پرموٹ کیا جا ئے گا۔کشمیر میں ہر علا قے کے اپنے کلچر کو بچانا ہی-