درخت ہمارے ماحولیات نظام کالازمی جزوہیں‘ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت وٹلی

درخت آبی ذخیروںاورنظام آب پاشی کوباقاعدہ بنانے کے ساتھ ساتھ ہماری زرعی معیشت کی بنیادہے

پیر 18 فروری 2019 14:25

درخت ہمارے ماحولیات نظام کالازمی جزوہیں‘ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت وٹلی
کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت راجہ الیاس نے کہا ہے کہ درخت ہمارے ماحولیات نظام کالازمی جزوہیںدرخت آبی ذخیروںاورنظام آب پاشی کوباقاعدہ بنانے کے ساتھ ساتھ ہماری زرعی معیشت کی بنیادہے محکمہ زراعت کا بنیادی مقصد زمین داروں کو تمام تر بنیادی وسائل معیاء کرنا ہے جس سے زراعت کی پیداوارمیں اضافہ کیاجا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زمین دار اور زمین کے درمیان چولی دامن کا ساتھ ہے۔ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے آزاد کشمیر بھر میں دومحکمہ زراعت کے حوالے دو پرگراموں کا اعلان کیا ہے جس میں پہلا پروگرام سستے داموں یوریا کھاد کی فراہمی ہے تاکہ تمام زمینداروں کو زیادہ سے زیادہ سبسڈی دی جا سکے جس سے فصل کو پیداوار میں اضافہ ہو ودسرا پروگرام درختوں کی قلم کاری کا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت ہم ہر یونین کانسل میں دو سے چار درختوں کے باغ دیں گے جب یہ درخت تن آور درخت بن جائیں گے تو محکمہ زراعت کو ان درختوں کی قلمیں فری آف کاسٹ دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلی بار ان باغات کی تعداد چالیس تھی جو اس بار بڑھ کر اسی ہو گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم ہر بار نومبر زمینداروں سے ملنا شروع کر دیتے ہیں اور ان کو باغات کے لئے جو درخت دیتے ہیں ان میں سیب آڑو، آلوبخاراہ، خوبانی شامل ہیں۔

ہم امید کر تے ہیں کہ ہم جن لوگوں میں پودوں کی تقسیم کر تے ہیں وہ ہمارے عملہ کے ساتھ معاونت بھی کریں۔ انہوںنے کہاکہ درخت ہمار ے ماحول پراچھے اثرات مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے لیے صدقہ جاریہ بھی ہیںاوراگرہمارے معاشرے کاہرفرداپنے گھرمیںایک درخت بھی لگائے توہرعلاقے میںدرختوںکی تعدادمیںنمایاںاضافہ ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :