Live Updates

آرمی چیف اور سعودی ولی عہد کے مابین ملاقات

ملاقات میں دفاعی تعاون،علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 فروری 2019 14:32

آرمی چیف  اور سعودی ولی عہد کے مابین ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2019ء) : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ایوان صدر پہنچ گئے ہیں۔دونوں رہنما روایتی بگھی پر سوار ہو کر ایوان صدر پہنچے۔ اس موقع پر انہیں شاندار پروٹوکول میں لے جایا گیا۔وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد بگھی پر بیٹھے خاصے خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور خوش گپیوں میں بھی مصروف دکھائی دئیے۔

ایوان صدر پہنچے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد کا استقبال کیا۔ایوان صدر میں محمد بن سلمان کو گلدستہ پیش کیا گیا۔ایوان صدر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور محمد بن سلمان کے مابین ملاقات ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر بھی ملاقات میں موجود تھے۔اس کے علاوہ دو طرفہ ملاقات میں سعودی رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا،ایوان صدر میں محمد بن سلمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا۔ایوان صدر میں ہی سعودی ولی عہد کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازیں گے۔سعودی ولی عہد کو نشان پاکستان نوازنے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی جائے گئی ۔

تقریب میں حکومتی وزرا،عسکری قیادت اور دیگر شخصیات نے شرکت کریں گے۔ایوان صدر کے ظہرانے میں سعودی ولی عہد کا 100 رکنی وفد شریک ہون ہوں گے۔ ظہرانہ میں وزراء اور اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔سعودی ولی عہد ایوان صدر سے ہی واپس ایئرپورٹ روانہ ہوجائیں گے۔ خیال رہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس دورے کے دوران سعودی عرب کی جانب سےپاکستان کو امدادی پیکج دیا گیا جبکہ کئی منصوبوں میں تعاون اور متعدد منصوبوں کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات