ایران کیلئے کبھی مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہیں گے،شاہ محمود قریشی

پیر 18 فروری 2019 15:18

ایران کیلئے کبھی مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہیں گے،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے ہم ان کیلئے کبھی مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ان کی ایرانی وزیر خارجہ سیگزشتہ روز ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، ایران میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ سے کہا پاکستان کبھی بھی ایسے واقعے کی اجازت نہیں دیگا، ایرانی وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ پاکستان افسوسناک واقعے پر بہت اپ سیٹ ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی ہماری پالیسی کبھی نہیں رہی، ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے، ہم ان کے لیے کبھی مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہیں گے۔