پاکستان کو بھیک نہیں ،سرمایہ کاری کررہے ہیں، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر

پیر 18 فروری 2019 15:49

پاکستان کو بھیک نہیں ،سرمایہ کاری کررہے ہیں، سعودی وزیر خارجہ عادل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھیک نہیں دے رہے بلکہ سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کیے ہیں تاکہ سمت متعین ہو، ہم نے سرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کیا جسے پاکستان نے قبول کیا، اب تکنیکی اور مالیاتی شعبے کے ماہرین ان منصوبوں پر کام کریں گے اور عملی جامہ پہنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو بھیک نہیں دے رہے بلکہ سرمایہ کاری کررہے ہیں جس میں دونوں ممالک کا فائدہ ہے، اگر ہمیں پاکستان پر یقین نہ ہوتا تو کبھی سرمایہ کاری نہ کرتے۔