چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دیدی

پیر 18 فروری 2019 15:49

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔کراچی کی بینکنگ کورٹ میں نیب حکام نے میگا منی لانڈرنگ کیس سے متعلق چیئرمین نیب کے دستخط شدہ دستاویزات جمع کرادئیے۔

(جاری ہے)

نیب حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین نیب نے نیب آرڈیننس کی شق 16 اے کے تحت میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔خط میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے نیب منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کا حکم دیا ہے اس لئے منی لانڈرنگ کیس نیب کورٹ راولپنڈی منتقل کیا جائے، چیئرمین نیب کی درخواست پرعدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان کو 20 فروری کے لیے نوٹس جاری کردئیے۔