وہاب ریاض اور ان کی صاحبزادی ایشل کے مابین محبت بھرا لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل

فاسٹ باﺅلر اپنی بیٹی کو ”فلائنگ کس“ دیتے نظر آئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 فروری 2019 15:24

وہاب ریاض اور ان کی صاحبزادی ایشل کے مابین محبت بھرا لمحہ سوشل میڈیا ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18فروری 2019ء) پشاور زلمی کے فاسٹ باﺅ لر وہاب ریاض اور ان کی صاحبزادی ایشل کے مابین محبت بھرا لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے ۔ اتوار کو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے مابین میچ کے دوران کیمرہ جب وہاب ریاض پر گیا تو وہ سٹینڈ میں موجود اپنی بیٹی کو”فلائنگ کس “ دے رہے تھے اور وہ بھی اپنے والد کو اسی طرح جواب دے رہی تھیں،
وہاب اور ان کی بیٹی کے مابین یہ پیار بھرا لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے۔

اس سے قبل دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو آﺅٹ کلاس کردیا، کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیتا اور پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، زلمی کے حسن علی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 16 ویں اوورز میں پویلین لوٹ گئی، قلندرز کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے،ڈیوسچ نے سب سے زیادہ 18 رنز بنائے جب کہ ڈیویلیئرز 14 اور آغاز سلمان 13 رنز بنا سکے۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے سب سے زیادہ 4 شکار کیے، وہاب ریاض نے 3 ، ابتسام شیخ نے 2 اور پولارڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں عمرامین نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کی 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی باری میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، زلمی نے مطلوبہ ہدف صرف 10 عشاریہ ایک اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا، کامران اکمل نے صفر، امام الحق نے ایک، میڈسن نے 5 اور پولارڈ نے 6 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے راحت علی، شاہین آفریدی اور حارث رﺅف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ زخمی ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیل سکے اور ان کی غیرموجودگی میں اے بی ڈیویلئرز قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں۔ایونٹ میں لاہور قلندرز کا یہ تیسرا جب کہ پشاور زلمی کا دوسرا میچ تھا، لاہور قلندرز نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے اور 2 میں اسے ناکامی کا سامنا رہا ہے، پشاور زلمی اپنا پہلا میچ ہار چکی ہے اور اس نے آج کامیابی کا کھاتہ کھولا ہے۔