حکومت پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد سائلین کو ریلیف دینے کے لیے موقع پر احکامات جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 فروری 2019 15:29

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابد نے پولیس سٹیشن پنڈدادنخان میں کھلی کچہری لگائی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈی پی او جہلم سید حماد عابد نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر سائیلین کے لئے ڈی پی او اور ڈی سی آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، انکا کہنا تھا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

کھلی کچہری پنڈ دادنخان کے موقع پر سائیلین کی طرف سے متعدد تحریری درخواستیں دی گئیں جن میں زیادہ تر محکمہ پولیس ، ریوینیو ، پبلک ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی کے بارے تھیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابد اورڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت تمام سرکاری افسران اور ایس ایچ اوزکے دفاتر سائلین کے لئے کھلے ہیں سرکاری اوقات کار کے دوران عوامی مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابد اورڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے موقع پر متعدد سائلین کی درخواستوں پر حل کروانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنرپنڈ دانخان،ڈی ایس پی پنڈ دادنخان افتحار احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، نمائندہ لائیوسٹاک، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سول ڈیفنس ، لوکل گورنمنٹ ، تمام متعلقہ ایس ایچ اوزاور دیگر تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے تمام پولیس افسران میرٹ کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں،ڈی سی سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی پاکستان کی خصوصی ہدایات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر ہفتہ وار اجلاس بھی جاری ہے جس میں دیگر شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پرتحصیل سطح پرکھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے ۔ ڈی سی جہلم اور ڈی پی او جہلم نے کہا ہے کہ دکھی عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ عوام الناس کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔