ایل ڈی اے سٹی میں اربوں روپے کے کرپشن کیس میں احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ْاحتساب عدالت نے دو ملزمان آصف ملک اور عبدالرشید کو ریفرنس آنے تک عدالتی حاضری معاف کر دی

پیر 18 فروری 2019 16:31

ایل ڈی اے سٹی میں اربوں روپے کے کرپشن کیس میں احد خان چیمہ کے جوڈیشل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) احتساب عدالت نے ایل ڈی اے سٹی میں اربوں روپے کے کرپشن کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ۔احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے دو ملزمان آصف ملک اور عبدالرشید کو ریفرنس آنے تک عدالتی حاضری معاف کر دی۔عدالت نے کیس پر مزید سماعت 4مارچ تک ملتوی کردی ۔

نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ کے مطابق الفاسٹیٹ کے مالک گرفتار ملزم آصف ملک اور عبدالرشید نے احد چیمہ وغیرہ کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی خوردبرد کی ۔ ملزمان ایل ڈی اے سٹی میں ڈویلپمنٹ پارٹنر تھے۔لیکن غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کر دئیے،۔ابتدائی اندازے کے مطابق اربوں روپے کی فائلیں فروخت کی گئیں،۔

(جاری ہے)

اب تک ایل ڈی اے سٹی میں17 سو 12فائلیں فروخت کیں اور پیسے اکٹھے کئے۔

وارث علی جنجوعہ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ، سابق چیف میٹروپولیٹن آفیسر ایل ڈی اے وسیم احمد خان بھی شامل ہیں، سابق ڈائریکٹر میٹروپولیٹن آفیسر ایل ڈی اے خالد حسین لودھی ، سابق اے ڈی جی (ہائوسنگ)ایل ڈی اے بھی شامل ہیں ،انکے علاوہ ڈویلپمنٹ پارٹنر ز عبدالرشید ، میاں طاہر جاوید ، عمران علی بھٹی ، آصف ملک اور ندیم ضیاپیر زادہ اور شاہد شفیق بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :