غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی شجاع ٹائون میں کروڑوں کی روپے کے فراڈ کیس میں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

پیر 18 فروری 2019 16:31

غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی شجاع ٹائون میں کروڑوں کی روپے کے فراڈ کیس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) احتساب عدالت نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی شجاع ٹائون میں کروڑوں کی روپے کے فراڈ کیس میں ملزمان زاہد شجاع اور نیاز احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی۔احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کیس پر سماعت کی ۔گزشتہ تاریخ سماعت پر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق شجاع ٹائون کیخلاف نیب لاہور کو کھلی کچہری میں موصول شکایات پرچیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کیجانب سے سخت کارروائی کا حکم دیا گیا، ملزم نیاز شجاع ٹان کے مالک سردار زاہد شجاع کا شریک ملزم ہے،ملزم زاہد شجاع وغیرہ کیخلاف سینکڑوں متاثرین کھلی کچہری میں داد رسی کیلئے پہنچے تھے،ملزم زاہد شجاع اور ملزم نیاز کیجانب سے متاثرین کو وعدوں کے عوض کروڑوں روپے سے محروم کیا گیا،ملزمان نے ٹی ایم اے ساہیوال سے منظوری کی بغیر ہی پلاٹوں کی بکنگ شروع کی،ٹی ایم اے کی جانب سے سوسائٹی کو بکنگ بند کرنیکے احکامات جاری ہوئے تھے،متاثرین کا ڈوبی رقوم کی وصولی کیلئے نیب سے رابطہ کیا گیا۔

عدالت نے ملزمان زاہد شجاع اور نیاز احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی۔عدالت نے ملزمان کو 4 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔