اسمبلی کی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع

پیر 18 فروری 2019 16:55

اسمبلی کی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری پنجاب اسمبلی کی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان بیوروکریسی کے سامنے بے توقیر ہونے لگاہے ۔اسمبلی سے منظور ہونے والی قراردادوں میں کسی پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

افسر شاہی نے قراردادوں کو سرد خانے کی نذر کردیا ہے۔قواعد کے مطابق ایوان سے منظور ہونیوالی قرارداد پر تین ماہ میں عملدرآمد لازم ہے۔پنجاب اسمبلی مفاد عامہ کی 18قراردادیں منظور کرچکی ہے۔مگر ابھی تک کسی ایک قرارداد پر عملدرآمد کی رپورٹ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع نہیں کرائی گئی۔بیوروکریسی کے اس طرز عمل پر اراکین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔