کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش نے خنکی میں اضافہ کر دیا

پیر 18 فروری 2019 16:55

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش نے خنکی میں اضافہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش نے خنکی میں پھر اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈی ہواں کا راج ہے، جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ محسوس کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں رواں سال جنوری میں کراچی میں موسلادھار بارش سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا تھا، مختلف علاقوں میں سڑکیں زیرآب آگئیں تھیں۔بعد ازاں محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کے نئے سسٹم کی پیش گوئی کی تھی۔گذشتہ ماہ بارش کے بعد سڑکوں پر سیوریج اور بارش کا پانی کھڑا ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کی زنگی اجیرن بن گئی تھی۔شہری انتظامیہ کے بلدیاتی عملے نے لیاقت آباد اور غریب آباد انڈر پاس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی نکاسی کا معاملہ حل کیا۔خیال رہے کہ میئر کراچی نے بارش کے بعد شہر کی سڑکوں پر کھڑے پانی کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی تھی۔