Live Updates

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تجارت میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے ، وزیرتجارت ماجد بن عبد اللہ

پاک سعودی دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں وزیر اعظم عمران خان کا کردار انتہائی اہم ہے،عمران خان پاکستان کے ساتھ مخلص ہیں،خطاب

پیر 18 فروری 2019 17:05

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تجارت میں مزید اضافہ کی ضرورت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) سعودی عرب کے وزیر تجارت ماجد بن عبداللہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تجارت میں مزید اضافہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سعودی دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں وزیر اعظم عمران خان کا کردار انتہائی اہم ہے،عمران خان پاکستان کے ساتھ مخلص ہیں۔ پیر کو یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ پاک سعودی بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا تجارتی حجم بہت کم ہے اور اسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات نئی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ دونوں حکومتوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے مل کر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاک سعودی بزنس کانفرنس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہم حل طلب مسائل کی فہرست مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح با آسانی مسائل کے جلد حل میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سماجی، معاشی اور باہمی تعلقات کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ ماجد عبداللہ نے کہا کہ پاک سعودی دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں وزیر اعظم عمران خان کا کردار انتہائی اہم ہے اور ہم اس طرح کے کردار کی امید ہر لیڈر سے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو پر امن اور ترقی یافتہ ملک بنانے میں ہر ممکنہ کوشش کرے گا۔ سعودی وزیرتجارت نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے ساتھ مخلص ہیں اور ہم مخلصانہ تعلقات پر عمران خان کے شکر گزار ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات