اوورسیز پاکستانی ملک کیلئے اپنا کردار ادا کریں، بلاول بھٹو زر داری

تمام افراد پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے سے جڑیںاور ذاتی اختلافات ختم کریں، شازیہ مری

پیر 18 فروری 2019 17:05

اوورسیز پاکستانی ملک کیلئے اپنا کردار ادا کریں، بلاول بھٹو زر داری
میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری نے کہاہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک پاکستان کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد نظریاتی جماعت ہیجو ملک میں مظبوط جمہوریت کیلئے جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اورجس کی قربانیوں کے باعث جمہوری تسلسل جاری ہے۔

(جاری ہے)

بلاول نے کہاکہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے،ہم نہیں چاہتے ہم سے الیکشن چھینا جائے۔بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی جرمنی کے کارکنان سے ملاقات کے دوران تمام جیالوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پی پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ تمام افراد پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے سے جڑیںاور ذاتی اختلافات ختم کریں۔صدر پی پی پی یورپ ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نیاس بات پر زور دیا کہ یورپی ممالک کی تنظیمات مقامی دیگر سیاسی جماعتوں سے پیپلز پارٹی کے رابطے مظبوط کریں۔