کلبھوشن یادیو کیس ، پاکستان کے ایڈہاک جج تصدق حسین جیلانی (کل)سماعت میں موجود ہونگے ، خاندانی ذرائع

پیر 18 فروری 2019 17:54

کلبھوشن یادیو کیس ، پاکستان کے ایڈہاک جج تصدق حسین جیلانی (کل)سماعت ..
دی ہیگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) خاندانی ذرائع نے کہاہے کہ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کے ایڈہاک جج تصدق حسین جیلانی (آج)سماعت میں موجود ہونگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیر کو سماعت کے دوران پاکستان کے ایڈ ہاک جج جسٹس تصدق جیلانی کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جنہیں مقامی ہسپتال لایاگیا تاہم طبی امداد کے بعد تصدق حسین جیلانی کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق تصدق حسین جیلانی کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا ہے،ان پر سردی کا حملہ ہوا۔ ان کو شدید فلٴْو تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق تصدق حسین جیلانی منگل کی صبح سماعت میں موجود ہوں گے۔