Live Updates

سعودی عرب نے 20ارب ڈالرز سے زائد کی سر مایہ کاری کر کے پاکستان سے محبت کی نئی مثال قائم کردی ہے ‘چوہدری محمد سرور

پاکستانی قیدیوں کے رہائی کے بارے سعودی حکومت کے فیصلے پر انکا جنتابھی شکر یہ ادا کیا جائے وہ کم ہے ہر گزرتے دن کیساتھ سعودی تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں‘گور نر پنجاب

پیر 18 فروری 2019 17:54

سعودی عرب نے 20ارب ڈالرز سے زائد کی سر مایہ کاری کر کے پاکستان سے محبت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کا بڑابھائی ہونے کا حق اداکردیا ہے ،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب نے پاکستان میں 20ارب ڈالرز سے زائد کی سر مایہ کاری کر کے پاکستان سے محبت کی نئی مثال قائم کردی ہے ‘وزیر اعظم عمران خان اپنی کامیاب پالیسوں سے ثابت کر رہے ہیں کہ تحر یک انصاف کی حکومت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے اور دنیا بھی ان پر اعتماد کرتی ہے ‘پاکستانی قیدیوں کے رہائی کے بارے سعودی حکومت کے فیصلے پر انکا جنتابھی شکر یہ ادا کیا جائے وہ کم ہے ہر گزرتے دن کیساتھ سعودی تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں ۔

سوموار کے روز سعودی ولی عہد کے دورے پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاکہ ہم نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کر پشن ’ظلم اور ناانصافی سے پاک نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ سعودی عرب پاکستان کا بڑا بھائی ہے جو نئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمارے کندھے سے کندھا ملا کر چلا رہا ہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سر براہی میں پاکستان میں جتنی بڑی سر مایہ کاری سعودی عرب نے آج کی ہے ماضی اسکی کوئی مثال نہیں ملتی اور یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ سر مایہ کاری یہاں رک نہیں جائیگی بلکہ اس میں مسلسل اضافہ ہوتا رہیگا اور پاکستان میں نئے نئے پر اجیکٹ شروع ہوں گے جس سے لوگ کو روزگاربھی ملے گا اور ملک معاشی طور پر مضبوط ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان اور انکی ٹیم کو کر یڈٹ جاتا ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے اور جس تیزی کیساتھ ہم آگے بڑھ رہے ہیں اسکے بعد اب ملکی ترقی اور خوشحالی کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی گڈ گورننس اور شفافیات کی وجہ سے دنیا ہم پر اعتماد کر رہی ہے اور موجودہ حکومت کے تمام فیصلے قومی امنگوں کے عین مطابق ہیں قوم کو کبھی مایوس نہیں کر یں گے عوام کو صحت اور تعلیم کیساتھ دیگر سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات