قطر کی جزیرہ نما سیناء میں مصری فوجیوں پر حملے، ہلاکت کی شدید مذمت

قطر دہشت گردی کیخلاف جنگ ،تشدد کیخلاف اپنے موقف پر قائم ہے، قطری وزیر خارجہ

پیر 18 فروری 2019 18:07

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) قطرکی حکومت نے مصر کے جزیرہ نما سیناء میں دو روز قبل ہونیوالے حملے میں 15 فوجیوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔قطری وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک جزیرہ نما سیناء میں مصری فوجیوں پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر دہشت گردی کیخلاف جنگ اور تشدد کیخلاف اپنے موقف پر قائم ہے، اس کے اسباب اور محرکت کچھ بھی ہوں، قطر دہشت گردی کی ہرشکل کی مذمت کرتا رہیگا۔قطری وزیرخارجہ نے جزیرہ سیناء میں مصری فوجیوں کی ہلاکتوں سے متاثر ہونے والے شہریوں کیساتھ ہمدردری کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :