ْایران نے جدید ترین کروز میزائل سے لیس فاتح نامی آبدوز کو اپنے بحری بیڑے میں شامل کرلیا

بحری سرنگوں اورکروزمیزائل سے لیس فاتح آبدوز 533 ملی میٹر ٹارپیڈو پھینکنے کی صلاحیت رکھتی ہے، بریگیڈئیر جنرل امیر حاتمی

پیر 18 فروری 2019 18:07

ْایران نے جدید ترین کروز میزائل سے لیس فاتح نامی آبدوز کو اپنے بحری ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) ایران نے جدید ترین کروز میزائل سے لیس فاتح نامی آبدوز کو اپنے بحری بیڑے میں شامل کرلیا۔ایرانی سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکی ساختہ ’’فاتح‘‘ آبدوز کو ایک خصوصی تقریب میں جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر بندر عباس میں ایرانی بحریہ کے بیڑے میں شامل کردیا گیا ہے، تقریب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک بریگیڈئیر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ فاتح آبدوز، ایرانی محکمہ دفاع کے ماہرین اور سائنسدانوں نے تیارکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 600 ٹن وزنی یہ آبدوز اعلیٰ آپریشنل صلاحیت کی حامل ہے اور سمندر میں 250 میٹر کی گہرائی تک رسائی حاصل کرسکتی ہے۔بحری سرنگوں اورکروزمیزائل سے لیس فاتح آبدوز 533 ملی میٹر ٹارپیڈو پھینکنے کی صلاحیت رکھتی ہے اوراس کے ذریعے میزائل فائرکیے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :