طالبان کو افغان عوام منتخب کریں تو حکومت دے دیں گے،اشرف غنی

طالبان سے بھی یہی کہنا ہے کہ اپنا منشور افغان عوام کے سامنے پیش کریں، افغان صدر

پیر 18 فروری 2019 18:22

طالبان کو افغان عوام منتخب کریں تو حکومت دے دیں گے،اشرف غنی
میونخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ اگر افغان عوام طالبان کو منتخب کریں تو وہ بخوشی طالبان کو حکومت دے دیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکورٹی کانفرنس میں بات کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ میں ٹینکوں پر بیٹھ کر کسی ملیشیا یا خانہ جنگی کے ذریعے صدارت میں نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ طالبان سے بھی یہی کہنا ہے کہ اپنا منشور افغان عوام کے سامنے پیش کریں پھر اگر عوام انہیں منتخب کرتے ہیں تو ہم بھی اقتدار انہیں سونپنے میں خوشی محسوس کریں گے۔

متعلقہ عنوان :