Live Updates

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کامیاب دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

وزیر اعظم ، آرمی چیف ،وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ شخصیات نے معزز مہمان کو الوداع کیا پاکستان سے واپسی کے موقع پر سعودی ولی عہد کافی خوشگوار انداز میں نظر آئے ، عمران خان نے گلے لگ کر رخصت کیا

پیر 18 فروری 2019 18:22

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کامیاب دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے دو روزہ کامیاب دورے کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان خودنے ایوان صدر سے گاڑی چلا کر معزز مہمان کو لیکر نور خان ائیر بیس پہنچے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پر وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے سعودی ولی عہد کو الوداع کیا۔پاکستان سے واپسی کے موقع پر سعودی ولی عہد کافی خوشگوار انداز میں نظر آئے اور عمران خان نے انہیں گلے لگ کر انہیں رخصت کیا۔اس سے قبل ایئرپورٹ پر وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مشترکہ طور پر مختصر پریس کانفرنس بھی کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات