Live Updates

سعودی ولی عہد کی جانب سے خو دکو پاکستان کا سفیر کہنااعزاز کی بات ہے، قید پاکستانیوں کی رہائی پر شکر گزار ہوں ،وزیراعظم

محمد بن سلمان پاکستان میں بہت مقبول ہیں ، آپ انتخابات میں کھڑے ہوں تو مجھ سے زیادہ ووٹ لینگے ،دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، میڈیا سے گفتگو پاکستان میں 2018 میں 5فیصد ترقی ہوئی،پاکستان کے پاس دنیا کی بڑی معیشت بننے کی اہلیت ہے، محمد بن سلمان آج کا دن روشن مستقبل کی شروعات ہے اور عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کررہا ہے، مشترکہ پریس کانفرنس

پیر 18 فروری 2019 18:22

سعودی ولی عہد کی جانب سے خو دکو پاکستان کا سفیر کہنااعزاز کی بات ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے خو دکو پاکستان کا سفیر کہنااعزاز کی بات ہے،سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی پر سعودی ولی عہد کا شکر گزار ہوں ،محمد بن سلمان پاکستان میں بہت مقبول ہیں ، آپ انتخابات میں کھڑے ہوں تو مجھ سے زیادہ ووٹ لینگے ،دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

پیر کو ولی عہد محمد بن سلمان نے وطن واپسی سے قبل ائیر پورٹ پر وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے خود کو پاکستان کا سفیر کہنا اعزاز کی بات ہے اور سوشل میڈیا پر محمد بن سلمان کے بیان کو بے حد سراہا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی پر سعودی ولی عہد کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان میں بہت مقبول ہیں اور اگر آپ یہاں انتخابات میں کھڑے ہوں تو مجھ سے زیادہ ووٹ لیں گے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق وسعت اختیار کررہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان میں 2018 میں 5فیصد ترقی ہوئی،پاکستان کے پاس دنیا کی بڑی معیشت بننے کی اہلیت ہے۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان جیواسٹریٹیجک اعتبار سے اہم ملک ہے، آج کا دن روشن مستقبل کی شروعات ہے اور عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کررہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان دنیا کی بیس بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات