Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنا اصل مقام حاصل کرے گا‘عثمان بزدار

تحریک انصاف کی حکومت نے مختصر عرصے میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں عوام کی خدمت کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں،دوست ملکوں نے وزیراعظم کی قیادت پربھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے سعودی عرب کے ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے سرمایہ کاری کا تاریخ ساز پیکیج پاکستان کیلئے بے مثال تحفہ ہے

پیر 18 فروری 2019 18:27

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنا اصل مقام حاصل کرے گا‘عثمان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں اراکین قومی اسمبلی راجہ ریاض ، رضا نصراللہ اورفیض اللہ کاموکانے ملاقات کی ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنا اصل مقام حاصل کرے گا اورتحریک انصاف کی حکومت نے مختصر عرصے میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں ۔

عوام کی خدمت کا ایجنڈا لیکر آئے ہیںاوراس ایجنڈے کی تکمیل کر کے رہیںگے۔وزیراعظم عمران خان 22کروڑ عوام کی امیدوں کو پورا کریںگے۔ انہوںنے کہا کہ دوست ملکوں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پربھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ سعودی عرب کے ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے سرمایہ کاری کا تاریخ ساز پیکیج پاکستان کیلئے بے مثال تحفہ ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی جانب سرمایہ کاری کا شاندار پیکیج پاکستان کو معاشی طورپر مضبوط بنائے گا-انہوںنے کہاکہسعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوںکے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔سعودی ولی عہد کے دورے کے موقع پر متعدد معاہدوں سے اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہورہاہے اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں سے ملکی ترقی و خوشحالی کا سفر مزید تیز ہو گا۔انہوںنے کہا کہ سعودی عرب نے ہرمشکل گھڑی میں فراخ دلی کے ساتھ پاکستان سے دوستی نبھائی ہے اور پاکستان میں سعودی عرب کی تاریخ ساز سرمایہ کاری پر سعودی ولی عہد کے شکرگزار ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات