Live Updates

رہنما مسلم لیگ ن راجا ظفر الحق نے لیگی قیادت کا پیغام سعودی ولی عہد تک پہنچا دیا

پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں ،مسلم لیگ ن اور پاکستان کے عوام آپکی سرمایہ کاری کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں،نواز شریف اور شہباز شریف کا پیغام

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 فروری 2019 18:35

رہنما مسلم لیگ ن راجا ظفر الحق نے لیگی قیادت کا پیغام سعودی ولی عہد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2019ء) :رہنما مسلم لیگ ن راجا ظفر الحق نے ایوان صدر میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں لیگی قیادت کا پیغام پہنچایا۔نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے بھیجے جانے والے پیغام میں انکی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔مسلم لیگ ن اور پاکستان کے عوام آپکی سرمایہ کاری کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج اپنا دو روزہ دورہ مکمل کر کے پاکستان سے روانہ ہو چکے ہیں ۔انہوں نے آج ایوان صدر میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انکو پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا۔وہاں انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت متعدد رہنماوں سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پررہنما مسلم لیگ ن راجا ظفر الحق نے ایوان صدر میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور انکو نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے خاص پیغام پہنچایا۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے یہ پیغام پہنچایا گیا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔مسلم لیگ ن اور پاکستان کے عوام آپکی سرمایہ کاری کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اس موقع پر سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ شریف خاندان سے ہمارے قریبی مراسم ہیں جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اس موقع پر سعودی ولی عہد کی جانب سے شریف خاندان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا گیا ۔واضح ہو کہ عودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ سرکاری دورے پر گذشتہ روز پاکستان پہنچے ۔ پاکستان پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کی جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات