پاکستان گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن نوجوان نسل کی کردار سازی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے‘مراد راس

نوجوان نسل کو اپنے آپ کو مضبوط بنانا ہو گا تا کہ ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کیا جا سکے‘صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن

پیر 18 فروری 2019 18:45

پاکستان گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن نوجوان نسل کی کردار سازی میں کلیدی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہا ہے کہ پاکستان گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن نوجوان نسل کی کردار سازی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے تا ہم نوجوان نسل کو اپنے آپ کو مضبوط بنانا ہو گا تا کہ ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کیا جا سکے۔یہ بات انہوں نے پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن پنجاب کے صوبائی ہیڈ کوارٹر لاہور میں عالمی یومِ تفکر کی مناسب سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔

صوبائی وزیر مراد راس نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ رہنا سب سے بڑی انسانی خوبی ہے۔ انہوںنے گرلز گائیڈ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے خلوص نیت سے محنت کرنا ہے اور نتیجہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے ادارے کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کو رنگا رنگ تقریب منعقد کرنے پر مباردکباد دی اور اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔

صوبائی وزیر مراد راس نے نابینا گرلز گائیڈز کے ساتھ ملی نغمہ بھی پڑھا اور ان کی کاوش کو سراہا۔اس موقع پرمختلف سکول و کالج کی تقریبا 3000جونیئر گائیڈز، گرل گائیڈز، سینئر گائیڈز، پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن سے صوبائی کمشنر نفیسہ سکندر ملہی،ریجنل گائیڈ غزالی افتخار، ڈپٹی صوبائی کمشنر تزئین فضل احمد خان ایگزیکٹو ممبران، ٹرینرز اور سٹاف نے پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر گائیڈز نے مختلف رول پلے، نغمے اور دلچسپ خاکے پیش کئے۔تقریب میں گرل گائیڈز کے حوالے سے عہد کی یاد دہانی کی گئی اور سال 2019کے لئے نئے عزم کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :