ڈاکٹر طاہرالقادری کا سردارشاکر مزاری کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

سردار شاہد خان مزاری کی منہاج القرآن کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں‘قائد تحریک منہاج القرآن

پیر 18 فروری 2019 18:45

ڈاکٹر طاہرالقادری کا سردارشاکر مزاری کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری کے چھوٹے بھائی سابق صدر تحریک منہاج القرآن میران پور روجھان سردار شاہد خان مزاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سردار شاہد خان مزاری کی تحریک منہاج القرآن کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان کے انتقال سے تحریک منہاج القرآن ایک قابل اعتماد اہم رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :