تعلیمی اداروں میں سپورٹس کی سرگرمیاں بحال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے‘ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور

محکمہ تعلیم کو تجویز دی ہے کہ سکولوں اور کالجوں میں ایک پیریڈ سپورٹس کے لئے لازمی قرار دیا جائے اور ہر طالب علم کو ایک کھیل میں حصہ لینے کا پابند کیا جائے

پیر 18 فروری 2019 18:56

تعلیمی اداروں میں سپورٹس کی سرگرمیاں بحال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے‘ڈائریکٹر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سپورٹس کی سرگرمیاں بحال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، محکمہ تعلیم کو تجویز دی ہے سکولوں اور کالجوں میں کم از کم ایک پیریڈ سپورٹس کے لئے لازمی قرار دیا جائے اور ہر طالب علم کو ایک کھیل میں حصہ لینے کا پابند کیا جائے تاکہ طلبہ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں،ماضی میں تعلیمی اداروں میں سپورٹس کا ایک پیریڈباقاعدگی سے ہوا کرتا تھا جس سے طلبہ میں سپورٹس کا شوق پیدا ہوتا تھا، پیر کے روز اپنے ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا کہ صوبہ میں سپورٹس کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، بچوں میں چھوٹی عمر سے ہی سپورٹس کا شوق پیدا کرنا ضروری ہے جس کے لئے محکمہ تعلیم کو تجویز دی ہے کہ سکولوں اور کالجوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کم از کم ایک پیریڈ سپورٹس کے لئے لازمی قرار دیا جائے اور ہر طالب علم کو ایک کھیل میں حصہ لینے کا پابند کیا جائے تاکہ جن طلبہ میں ٹیلنٹ ہے انہیں آگے لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نوجوانوں کی جسمانی نشوو نما بھی ہوگی ، وہ سپورٹس کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں گے اور منشیاب سے بھی دور رہیں گے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں سکولوں اور کالجوں میں سپورٹس کے باقاعدہ پیریڈز ہوتے تھے جو گذشتہ چند سالوں سے ختم ہو چکے ہیںجس کے باعث نوجوان منفی سر گرمیوں کی طرف راغب ہو رہے ہیں، سپورٹس کی سرگرمیاں بحال ہونے سے نوجوان صحتمند سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :