چیپٹرٹو پنجاب پولو کپ 2019ء (کل) شروع ہوگا

پیر 18 فروری 2019 18:56

چیپٹرٹو پنجاب پولو کپ 2019ء (کل) شروع ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پاکستان کا سب سے پرانا چیپٹرٹو پنجاب پولو کپ 2019ء کل بروز (منگل) سے کلب میں شروع ہو رہا ہے۔ لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ کے مطابق 14 گول کے اس میگا ایونٹ میں ٹاپ پانچ ٹیمیں شریک ہیں جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم میں ایک غیرملکی کھلاڑی بھی شریک ہے۔

ملک عاطف یار ٹوانہ کا کہنا تھا کہ پولوکا ہائی گول سیزن اب ہائی لیول پر پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

چیپٹرٹو پنجاب پولو کپ پاکستان کا تاریخی ٹورنامنٹ ہے جو ایک صدی سے زیادہ پرانا پولو کپ ہے یہ ٹورنامنٹ پہلی بار 1886ء میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ میں شریک پانچ ٹیموں کودو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس، پی آر ایونٹ پلانر/مومن گھی اور ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول بی میں ٹیم باڑیز اور ماسٹر پینٹس بلیک شامل ہیں۔

آج بروز دوپہر دو بجے پہلا میچ نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ پی آر ایونٹ پلانر/مومن گھی سے ہوگا جبکہ دوپہر تین بجے دوسرا میچ ماسٹر پینٹس بلیک اور باڑیز کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ اسی طرح پورا ہفتہ لیگ میچز کھیلے جائیں گے ۔ فائنلز اتوار 24 فروری 2019ء کو کھیلے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :