وزیراعلی کاکڈنی ہسپتال سوات کے اہم ترین ترقیاتی منصوبے میں حائل مسائل حل کرنے کی ہدایت

پیر 18 فروری 2019 19:02

وزیراعلی کاکڈنی ہسپتال سوات کے اہم ترین ترقیاتی منصوبے میں حائل مسائل ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کڈنی ہسپتال سوات کے اہم ترین ترقیاتی منصوبے میں حائل مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ہسپتال کے حل طلب امور کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔

(جاری ہے)

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، سیکرٹری صحت، ایم ایس کڈنی ہسپتال سوات اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، وزیراعلیٰ نے اس منصوبے کیلئے درکار 68ملین روپے جاری کرنے کی اصولی منظوری بھی دی۔

انہوں نے زمین کی منتقلی اور دیگر مسائل کو قانون کے مطابق حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوامی مفاد کا بہترین منصوبہ ہے اس لئے اسکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :