Live Updates

پندرہ سال بعد اتنے اعلیٰ وفد کا پاکستان آنا اور اپنے ساتھ 26 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لانا عمران خان کا ہی کمال ہے‘فیاض الحسن چوہان

پاکستان کو گزشتہ چالیس سالوں میں عموما اور 10 سالوں میںخصوصا کرپٹ حکمرانوں نے میثاق جمہوریت کی چھتری تلے تباہ کر کے رکھ دیا تھا‘صوبائی وزیر

پیر 18 فروری 2019 19:02

پندرہ سال بعد اتنے اعلیٰ وفد کا پاکستان آنا اور اپنے ساتھ 26 ارب ڈالر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میں تو اتنا ہی کہوں گا کہ ’’غربت اور ذلت کے فیصلے زمینوں پر نہیں آسمانوں پر ہوتے ہیں اور آسمانوں پر بیٹھنے والا نیتوں کی بنیاد پر انسان کو عزت دیتا ہے۔‘‘اللہ تعالیٰ نے عمران خان صاحب کو اور پی ٹی آئی کی حکومت کو یہ عزت دی کہ آج پندرہ سال بعد اتنا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آیا ہے اور اپنے ساتھ 26 ارب ڈالر پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے لایا ہے۔

صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت نے اپنے بیان میں کہا کہ اس موقع پر جو چیز سب سے اہم تھی اور جس نے عوام کے دل جیت لئے اور عمران خان صاحب کا اپنے عوام کے ساتھ اخلاص کو ظاہر کیا وہ یہ تھاکہ عمران خان صاحب نے ولی عہد کے ساتھ بیٹھ کر پاکستانی مزدوروں کی بات کی جوروزی کمانے کے لئے سعودی عرب میں کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ میرا دل ان مزدوروں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

وزیر اعظم نے سعودی عرب میں چھوٹے چھوٹے کیسز میں پھنسے 3000 قیدیوں کی بھی بات کی۔ اسی وجہ سے آج ولی عہد نے ان کی رہائی کا حکم بھی جاری کر دیا۔عمران خان نے بات تو پاکستانیوں کی امیگریشن کے حوالے سے کہ اس کی وجہ سے پاکستانیوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان باتوں سے عمران خان صاحب حقیقتا ایک قومی ہیرو کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

یہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے جو عزت دینے والی ہے۔ساری بات نیت کی ہے اور عمران خان صاحب کی نیت صرف پاکستان کو بچانے اور سنوارنے کی ہے۔ ہمارے کپتان کی نیت اپنے خاندانوں کو سنوارنے کی نہیں ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یہ تمام معاہدے وفاقی منسٹرز کے سامنے ہوئے ہیں اور اس کی تکمیل کے اثرات چند ماہ میں عوام کے سامنے ہوں گے۔ دوستانہ تعلقات کا یہ وہ تسلسل ہے جو ملائشیا، چائنہ، ترکی اورسعودی عرب کے سا تھ جاری رہے گا۔

یہ سب عمران خان اور پی ٹی آئی کی نیک نیتی ہے کہ اللہ نے اتنا کرم کیا اور عزت دی۔پاکستان وہ ملک ہے جس کو پچھلے چالیس سالوں میں عموما اور 10 سالوں میںخصوصا کرپٹ حکمرانوں نے میثاق جمہوریت کی چھتری تلے تباہ کر کے رکھ دیا تھا۔ اس کو سنوارنے کے لئے یہ معاشی اقدامات لینے پر عمران خان صاحب کو کریڈٹ دینا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات