سرگودھا شہر میں غیر قانونی ہاسٹل چلانے پر کوٹھی مالک اور کرایہ دار کو گرفتار کر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

پیر 18 فروری 2019 19:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) سرگودھا شہر میں غیر قانونی ہاسٹل چلانے پر کوٹھی مالک اور کرایہ دار کو گرفتار کر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے معروف علاقہ سٹیلائٹ ٹاون بلاک اے سے 12 سالہ بچی کی جھلسی ناقابل شناخت نعش کے ٹکڑوں کے ملنے پر مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری تھی کہ اسی علاقہ کی کوٹھی میں ایک ہاسٹل کا انکشاف ہوا تو چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ہاسٹل بغیر اجازت چلایا جا رہا ہے جس پر مالک اورنگزیب اور کرایہ دار غضنفر کو گرفتار کر کے تھانہ ساجد شہید پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 11TRO مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :