Live Updates

سعودی ولی عہد کی آمد پاکستان کی معیشت کا روشن مستقبل ثابت ہوگی ‘ پنجاب اسمبلی میں خیر سگالی کی قرارداد جمع

اربوں ڈالر کے معاہدے پاکستانی عوام کیلئے روزگار کے وسائل میں اضافے کا سبب بنیں گے‘ مسرت چیمہ کی قرارداد کا متن

پیر 18 فروری 2019 19:10

سعودی ولی عہد کی آمد پاکستان کی معیشت کا روشن مستقبل ثابت ہوگی ‘ پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر خیر سگالی کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر انہیں اور ان کے وفد کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد پاکستان کی معیشت کا روشن مستقبل ثابت ہوگی اور سعودی حکومت کے تعاون سے پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے ساتھ 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پاکستان کے عوام کے لئے روزگار کے وسائل میں اضافے کا سبب بنیں گے جبکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کریں گے۔پاکستان کے عوام وزیر اعظم عمران خان اوران کی ٹیم کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تاریخی استقبال کرنے اور کامیاب معاہدوں پر دستخط کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات