گجرات پولیس فنڈز خوردبرد کیس ،رائے اعجاز سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

پیر 18 فروری 2019 19:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) احتساب عدالت نے گجرات پولیس فنڈز خوردبرد کیس میں رائے اعجاز سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14دن کی توسیع کر دی ۔ سابق ڈی پی اوز رائے اعجاز اور کامران ممتاز سمیت دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر جج سید نجم الحسن بخاری کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزموں پرپولیس کی گاڑیوں کو ملنے والا ڈیزل اور بڑے پیمانے پر صوابدیدی فنڈز میں خورد بورد کرنے کا بھی الزام ہے۔نیب تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ تفتیشی رپورٹ مرتب کی جارہی ہے، مزید وقت دیا جائے۔جس پر عدالت نے رائے اعجاز سمیت دیگر شریک ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی۔

متعلقہ عنوان :